کراچی: پیپلز پارٹی کی سینئر مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان کی جواں سال بیٹی ماروی ملک کراچی میں انتقال کرگئیں۔ پی پی پی سیکریٹریٹ نے کہا کہ 35سال کی ماروی ملک برین ہیمرج کے باعث 5 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں، جبکہ 3 روزقبل برس کی ماروی خورشید ملک کوتین دن قبل طبیعت خراب ہونے پروینٹی لیٹرپرمنتقل کیا گیا۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز پیر سہ پہرساڑھے تین بجے ڈی ایچ اے فیز ایٹ کراچی میں اداکی جائے گی، جس کے بعد تدفین مقامی قبرستان میں کی جائےگی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے، وزیراعظم نے مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا کی اور مرحومہ کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ماروی ملک کے انتقال پر شیری رحمان سے اظہار تعزیت کیا، شیری رحمان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی، اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، اللّہ عالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی ملک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا اور کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے، یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اس دکھ کی گھڑی میں سینیٹر شیری رحمان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔


