loader image

Latest News & Article

Post: افغانستان: طالبان رجیم کیخلاف شمالی اورمشرقی صوبوں کےنوجوانوں نےبندوق اٹھالی

افغانستان: طالبان رجیم کیخلاف شمالی اورمشرقی صوبوں کےنوجوانوں نےبندوق اٹھالی

کابل: افغانستان میں طالبان رحیم کی ظالمانہ پالیسیوں اوردہشت گردی کی مبینہ سرپرستی کے خلاف داخلی مزاحمت میں شدت آگئی ہے ۔ ملک کے شمالی اور مشرقی صوبوں کے نوجوانوں نے ‘نیشنل موبلائزیشن فرنٹ’ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے طالبان رجیم کے خلاف مسلح اور سیاسی جدوجہد کا آغازکردیا ہے،،

اس گروہ نے طالبان کی رجعت پسندانہ پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ افغانستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ سیاسی، معاشی اور سماجی طور پر اس قدر مفلوج ہو چکا ہے کہ اب طالبان کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا،

نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے اپنے بیانیے میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سابق سوویت یونین کے خلاف جہاد فرض تھا، تو آج کے دور میں طالبان کی ‘تاریک اور جاہل’ حکومت کے خلاف لڑنا اس سے بھی زیادہ بڑی ضرورت ہے،، فرنٹ نے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے بیٹے اور بیٹیاں اپنے ملک کو اس دہشت گرد گروہ کے چنگل سے بچانے کے لیے مکمل طور پر تیار اور سینہ سپر ہیں

دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا قیام طالبان کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خواتین و اقلیتوں کو دیوار سے لگانے کا منطقی نتیجہ ہے،،ماہرین کے مطابق، تعلیم اور بنیادی حقوق کا مطالبہ اب ایک مضبوط عوامی بیانیہ بن چکا ہے، جو طالبان کی ‘بندوق کے زور پر حکمرانی’ کے لیے ایک سنگین چیلنج ثابت ہو سکتا ہے

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn