loader image

Latest News & Article

Post: سانحہ گل پلازہ جوڈیشل انکوائری، ڈپٹی کمشنر جنوبی نے جواب جمع کرادیا

سانحہ گل پلازہ جوڈیشل انکوائری، ڈپٹی کمشنر جنوبی نے جواب جمع کرادیا

کراچی: ڈپٹی کمشنرضلع جنوبی کراچی نے سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا ۔ ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو نے بتایا رات  10 بج کر27 منٹ پر آگ کی اطلاع ملی، 10 بج کر 31 منٹ پر وقوعے پرپہنچ کر فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122اوردیگر اداروں سے رابطہ کیا۔ پولیس نے ہجوم کو کنٹرول کیا۔ گرین لائن منصوبے کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کی مؤثرچوڑائی کم ہوچکی ہے ۔ اس لیے رش کے اوقات میں ٹریفک کا دباؤ تھا ۔ کہیں کہیں ٹریفک جام کی اطلاع ملی تاہم ٹریفک پولیس نے راستے کلیئرکیے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق مشاہدہ میں آیا کہ عمارت کے اندرونی ڈھانچےاورآتش گیر مواد کے ذخیرے کے باعث آگ کی شدت بڑھی ۔ گل پلازہ کی ساختی حفاظت ، بلڈنگ پلان کی منظوری اور ضابطہ جاتی پابندی سے متعلق معاملات متعلقہ ریگولیٹری اداروں کے دائرہ اختیارمیں آتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق کمشنراور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سانحہ کی تفصیلی انکوائری کی ۔

جاوید نبی کھوسو نے مزید بتایا متاثرین کے دستاویزات کی جانچ ، قانونی وارثان کی تصدیق کیلیے کمیٹی تشکیل دی تاکہ معاوضے کی شفاف ادائیگی یقینی بنائی جاسکے ۔۔ ایس بی سی اے اور دیگرمتعلقہ اداروں کے تعاون سے ضلع جنوبی میں شاپنگ مالز اور بلند عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹس اور معائنے کیے گئے۔ دوسری جانب سانحہ گل پلازہ جوڈیشل انکوائری کمیشن کی کارروائی عید تعطیلات تک ملتوی کردی گئی ۔ 10فروری سے18مارچ تک کمیشن کے 11اجلاسوں میں متاثرین، لواحقین ۔ اور سرکاری افسروں سمیت 55 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn