loader image

Latest News & Article

Post: آپریشن غضب للحق: کابل اورننگرہارمیں طالبان کی اہم فوجی تنصیبات تباہ

آپریشن غضب للحق: کابل اورننگرہارمیں طالبان کی اہم فوجی تنصیبات تباہ

اسلام آباد: آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی افغانستان میں کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ 16مارچ کی شب کابل اورننگرہارمیں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو فضائی حملے میں تباہ کردیا گیا ۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایمونیشن سٹوریج کو موثر انداز میں تباہ کیا ۔ پاک فوج نے ننگرہار میں کاروائی کرتے ہوئے4 مقامات پر افغان طالبان کی ملٹری تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا ۔ فضائی حملوں میں ملٹری تنصیبات سے ملحقہ لاجسٹک ، ایمونیشن، ٹیکنیکل انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کیا گیا ۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے افغان طالبان کے ترجمان کا ڈرگ اسپتال کو نشانہ بنانے کا بیان مضحکہ خیز ہے ۔ اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اہداف کے حصول تک آپریشن غضب للحق کے تحت کارروئیاں جاری رہیں گی ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn