loader image

Latest News & Article

Post: پاکستانی ٹک ٹاکرکاشف ضمیرکی سنجے دت سے ملاقات کی سوشل میڈیا پردھوم

پاکستانی ٹک ٹاکرکاشف ضمیرکی سنجے دت سے ملاقات کی سوشل میڈیا پردھوم

دبئی: (رپورٹ: ظہیر اعوان) مہنگے ترین تحفوں اورتنازعات سے عالمی سطح پرخبروں کی زینت بننے والے پاکستان کےمعروف و متنازع کاروباری شخصیت، کانٹینٹ کری ایٹراورٹک ٹاکر کاشف ضمیر نےایک بارپھر اپنے تحفوں سے دھوم مچا دی ہے ۔ اس بار بالی ووڈ کے مشہورایکٹر سنجے دت عرف سنجو بابا اوران کی اہلیہ مانیکا دت کو بیش قیمتی تحفے دینے پرکاشف ضمیرکےنام کے ڈنکے بج رہے ہیں ۔

کاشف ضمیرنے چند روزقبل دبئی میں بھارتی اداکار سنجے دت سے دبئی میں ملاقات کی ۔ سنجے دت کو خاص طورپرتیارکردہ گولڈ پلیٹڈ کسٹمائزڈ آئی فون 17 کا تحفہ پیش کیا ۔۔ اس موبائل فون کے بیک کور پر سنجے دت کی اپنے آنجہانی والد سنیل دت اور والدہ نرگس کے ساتھ ایک یادگار تصویر لگائی گئی تھی جسے دیکھ کر سنجے دت بھی کچھ لمحوں کے لیے ماضی کی یادوں میں کھوگئے ۔ انہوں اپنے ساتھیوں کو یہ تصویر دکھائی۔ کاشف ضمیر نے سنجے دت کی اہلیہ مانیکا دت کے لیے ایک قیمتی جیولری سیٹ کا تحفہ پیش کیا ۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ سیٹ اور خاص طورپرپاکستان کے شاہی خاندان کے لیے بنایا گیا تھا ۔ اب اس شاہی خاندان سے کاشف ضمیر کی کیا مراد تھی یہ تووہی جانیں ۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوزاور تصاویر میں دونوں شخصیات کے درمیان تعلقات میں انتہائی گرم جوشی اور بے تکلفی دیکھی گئی ۔ دونوں ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے ۔ کاشف ضمیر نے سنجے دت کے چہرے پربوسے بھی دیئے ۔ دونوں نے اکٹھے کافی پی جبکہ اس ملاقات کا لمحہ لمحہ ویڈیو کیمروں میں محفوظ بھی ہوتا رہا ۔ سنجے دت نے ان تحائف کو صرف رسمی طورپرقبول کیا اورکہا کہ یہ ضروری نہیں تھے۔

اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کی دیر تھی چند منٹوں میں دھوم مچ گئی ۔ یوٹیوب، ٹک ٹاک ، انسٹا گرم سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پراس ملاقات کی ویڈیوزنے کئی ملین سے ویوزحاصل کیے ، جس سے کاشف ضمیر کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ سوشل میڈیا پرمداحوں نے جہاں اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا وہیں کاشف ضمیر کے لتے بھی خوب لیے ۔ خاص طور پروہ جو ان کے ماضی کے تنازعات اورفریب کاریوں سے آگاہ تھے ۔ ایک صارف نے لکھا، ”بابا جواہرات کی اصلیت چیک کرلیں۔“ کسی نے کہا، ”شاید وہ تحائف دے رہا ہے تاکہ سنجے دت پاکستان آئیں۔“ مداحوں کی اکثریت سنجے دت کی عاجزی اور شائستگی کی تعریف کر رہی ہے، اور لکھا جا رہا ہے کہ ”سنجے دت ایک معزز شخصیت ہیں اور ہم ان کے بڑے فینز ہیں۔“

یہ بات رہے کہ لاہورسے تعلق رکھنے والی اس کاروباری شخصیت یعنی میاں کاشف ضمیرنے2020 میں ترکی کے مشہورڈرامے ارطغرل میں مرکزی کردارادا کرنے والے مشہوراداکارانگین آلتان (ارطغرل غازی) کے ساتھ مبینہ دھوکہ دہی کی وجہ بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی ۔ انہوں نے اپنی کمپنی چودھری گروپ آف انڈسٹریز کے لیے انگین التان دوزیتان کو برانڈ ایمبیسیڈرمقررکرنے کا اعلان کیا تھا اورانہیں بھی مہنگے تحائف دے کرپاکستان بلوایا تھا ۔ انگین کو لاہورکے مشہور مقامات کی سیرکرائی گئی تھی ۔ انہوں نے بادشاہی مسجد اور مزار اقبال اور انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا تھا ۔ بعد میں دونوں کے درمیان تنازع ہوگیا ۔ انگین التان نےرقم کے تنازع پر کاشف ضمیرکے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کرتے ہوئے دھوکہ دہی کا الزام لگایا ۔ بعد میں کاشف ضمیر کی گرفتاری بھی ہوئی ان کے خلاف کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا تھا ۔

اس کے علاوہ کاشف ضمیر اپنے گولڈ کلیکشن ، سونے کے بھرکم زیورات پہننے ، گھر میں شیر پالنے اور ان کے ساتھ ساتھ معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کی شادی میں مہنگے تحائف دینے کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر نہ صرف کاشف ضمیر کی  سنجے دت سے ملاقات اورتحائف بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں بلکہ ان کی پرتعیش زندگی اور مہنگا لائف اسٹائل بھی سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn