loader image

Latest News & Article

Post: آبنائے ہرمزکھلوانے کیلیے امریکا کوعالمی مدد کا انتظار، مجتبیٰ خامنہ ای سرنڈر کریں، ٹرمپ

آبنائے ہرمزکھلوانے کیلیے امریکا کوعالمی مدد کا انتظار، مجتبیٰ خامنہ ای سرنڈر کریں، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خارگ جزیرے پر مزید بمباری کی دھمکی دے دی۔ امریکی صدرنے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے کئی ممالک اپنے جنگی بحری جہاز بھیجیں گے۔ سنا ہے ایران کے نئے سپریم لیڈر زندہ نہیں ہیں ، اگر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں سرنڈر کریں ۔۔

امریکی ٹی وی کوانٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران تنازع ختم کرنے کے لیے ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن ہماری شرائط قبول کرنے کے لیے تیار نہیں جب تک بہترشرائط پرمعاہدہ نہیں ہوتا جنگ بندی نہیں ہوگی۔ جوہری صلاحیت سے پیچھے ہٹنا ایران کے لیےاہم شرط ہوگی ۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ کئی ممالک آبنائے ہرمز کو کھلارکھنے کے لیے اپنے جنگی بحری جہازبھیجنے کی حامی بھری ہے۔ ایران اس علاقے میں بارودی سرنگیں بھی بچھا سکتا ہے۔ امید ہے چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ ایران کے جزیرے خارگ کا زیادہ تر حصہ تباہ کردیا۔ ممکن ہے صرف تفریح کے لیے مزید حملے کریں ۔۔

امریکی صدر نے کہاکہ نئے سپریم لیڈر کی موت کے بارے افواہیں ہیں۔میں نے سنا ہے وہ زندہ نہیں ہیں۔اگر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں تو ان کے لیے بہتر ہے سرنڈر کریں ۔۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn