افغان حکام کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والی فضائی کارروائیوں میں دارالحکومت کابل اور دیگر سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کا ہدف کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد تھے اور ان حملوں میں درجنوں شدت پسند مارے گئے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ سرحد پار سے ہونے والے حملوں کے جواب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
افغان طالبان حکومت نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی


