کراچی:مشرقبسطح کی صورتحال۔ملک کےبین الاقوامی ایئرپورٹس سےآج مشرق وسطیٰ کےمختلف شہروں کی84پروازیں منسوخ۔کراچی ایئرپورٹ:آج مشرق وسطیٰ کی20پروازیں منسوخ۔اسلام آباد ایئرپورٹ:دبئی،ابوظہبی،دوحہ،بحرین،کویت،شارجہ سمیت دیگر18پروازیں منسوخ۔لاہور ایئرپورٹ:دبئی،ابوظہبی،قطر،کویت،بحرین کی18پروازیں منسوخ۔پشاور ایئرپورٹ:دبئی،شارجہ،قطر،ابوظہبی کی16فلائٹس منسوخ۔ملتان ایئرپورٹ:دبئی،شارجہ سےآنے والی پروازوں میں بہتری،آج صرف4پروازیں منسوخ۔سیالکوٹ ایئرپورٹ:دبئی،شارجہ کی8پروازیں منسوخ۔فیصل آباد ایئرپورٹ:دبئی،شارجہ،راس الخیمہ سمیت دیگربین الاقوامی پروازیں معمول پر آگئیں۔منسوخ پروازوں میں ایمریٹس،اتحاد،ایئرگلف عربیہ،پی آئی اے،ایئر بلو فلائی،دبئی،قطر ایر فلائی،جناح سمیت دیگرملکی اورغیرملکی ایئرلائنز شامل ہیں۔پاکستان سے12دن کےدوران مشرق وسطیٰ کےملکوں کیمنسوخ پروازوں کی تعداد1308ہوگئی۔مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای،قطر،ایران،کویت،بحرین کی فضائی حدود بند ہیں۔فضائی حدود بندش سے28فروری سےہزاروں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔اس وقت دوحہ،دبئی،ابوظہبی،شارجہ،بحرین سمیت دیگرایرپورٹس سےریلیف پروازیں مشروط اجازت کے تحت جاری ہیں۔


