loader image

Latest News & Article

Post: نیویارک: میئر مامدانی کے گھر کے باہر ڈیوائس بم ثابت، دو گرفتار

نیویارک: میئر مامدانی کے گھر کے باہر ڈیوائس بم ثابت، دو گرفتار

نیویارک پولیس نے بتایا ہے کہ میئر زوہران مامدانی کے گھر کے باہر مظاہرے کے دوران پھینکی گئی ایک ڈیوائس دھماکہ خیز تھی جو شدید چوٹ یا موت کا سبب بن سکتی تھی۔ یہ ڈیوائس ایک جار میں نٹ، بولٹ اور اسکروز کے ساتھ بلیک ٹیپ میں لپٹی ہوئی تھی، مگر خود بخود بجھ گئی۔

مظاہرے کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں ایمیر بالات اور ابراہیم کیومی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مظاہرہ انتہا پسند جیک لینگ کی قیادت میں ہوا، جس میں میئر اور مسلمانوں کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ مامدانی نے اس پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خیز ڈیوائس استعمال کرنے کی کوشش نہ صرف جرم ہے بلکہ قابل مذمت ہے۔ پولیس اور ایف بی آئی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn