نیویارک سٹی: مئیرنیویارک سٹی زہران ممدانی کے گھر پر مشتبہ بارودی ڈیوائسز پھینکی گئی ہیں ۔ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب نیویارک میں ان کی رہائش گاہ کے باہر مسلم مخالف مظاہرہ کیا جارہا تھا۔ پولیس نے چھہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق نیویارک سٹی کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی کی رہائش گاہ گریسی مینشن کے باہر مسلم مخالف مظاہرہ کیا جارہا تھا ۔ اس دوران مشتبہ باردوی ڈیوائسز پھینکی گئیں ۔ میئر کے ترجمان زہران ممدانی اور ان کی اہلیہ راما دُوا جی محفوظ ہیں ۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ ڈیوائسز کے گھر کے احاطے سے ملیں یا باہر سے ۔
ایف بی آئی کے مطابق گریسی مینشن کی حدود سے دو مشکوک آلے ملے ہیں ۔ ان کی تحقیقات دہشت گردی کی مشترکہ ٹاسک فورس کر رہی ہے ۔ پولیس نے چھ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر دونوں آلات کا معائنہ کیا ہے انہیں مزید جانچ کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے ۔


