loader image

Latest News & Article

Post: ناروے : امریکا سفارتخانے میں دھماکا ، عمارت کے جزوی نقصان

ناروے : امریکا سفارتخانے میں دھماکا ، عمارت کے جزوی نقصان

اوسلو: ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارتخانے کے اندر زورداردھماکہ ہوا ہے جس کے بعد پولیس نےعمارت کو گھیرے میں لے لیا ۔ پولیس حکام کےمطابق مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے امریکی سفارتخانے کی عمارت میں عوامی داخلے کے راستے پر زورداردھماکا ہوا جس سے عمارت کو معمولی نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ سفارت خانے کے حکام سےبات چیت جاری ہے ۔ فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ حملے کی نوعیت کیا تھی اور اس میں کون ملوث ہے ۔

ناروے کی پولیس نے اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے ارد گرد کے علاقے کو ایک دھماکے کے بعد گھیرے میں لے لیا ، اوسلو پولیس کے مطابق ، دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ، سفارت خانے کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور دھماکے نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے ،پولیس آپریشنز کمانڈر کا کہنا ہے کہ دھماکہ قونصلر اور عمارت کے عوامی حصوں میں ہوا۔ عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn