لاہور: حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس مہنگائی کے نتیجے میں نہ صرف ٹرانسپورٹ کرایے بلکہ بجلی، زرعی اجناس اور خوراک کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔ وکیل اظہر صدیق نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اوگرا اور وزارت توانائی سے پٹرول کے 15 دن کے اسٹاک کی تفصیلات طلب کی جائیں اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی نوٹیفیکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔


