پاکستان میں جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد فضائی ٹکٹ مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے اور ایئرلائنز کے مطابق کرایوں میں 5 ہزار روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ جیٹ فیول کی قیمت بڑھ کر 342.37 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 20 فیصد اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد جبکہ اے سی کلاس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور مال بردار ٹرینوں کے کرائے 20 فیصد بڑھا دیے گئے ہیں۔ یہ اضافہ 9 مارچ سے نافذ ہوگا۔ ادھر University of Karachi نے طلبہ کو سہولت دینے کے لیے 9 مارچ سے رمضان کے اختتام تک صبح کی کلاسز آن لائن کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔


