loader image

Latest News & Article

Post: مہنگا ایندھن: جامعہ کراچی میں مارننگ کلاسزآن لائن، پٹرول کوٹہ میں 25 فیصد کمی

مہنگا ایندھن: جامعہ کراچی میں مارننگ کلاسزآن لائن، پٹرول کوٹہ میں 25 فیصد کمی

کراچی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ مسائل کے خدشے کے پیش نظر جامعہ کراچی نے کہا ہے کہ 9 مارچ سے رمضان کے اختتام تک صبح کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔

وائس چانسلر کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کی سہولت کے پیش نظر جامعہ کراچی انتظامیہ نے آن لائن کلاسز کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر

کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے پیٹرول استحقاق رکھنے والے کوٹہ میں 25 فی صد کمی کردی ہے۔رجسٹرار جامعہ کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منظورشدہ گاڑیوں اور مختلف افراد کے پٹرول کی حد میں 25 فی صد کمی کردی گئی ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے قبل جامعہ کراچی کی بسوں میں روزانہ ساڑھے 3 لاکھ کا پیٹرول استعمال ہوتا تھا، ملازمین و افسران 28 ہزار لٹر ماہانہ پیٹرول خرچ کرتے ہیں، ان فیصلوں سے پٹرول کی خطیر بچت ہوگی ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn