تہران/ تل ابیب : تہران کےخلاف اسرائیل اورامریکا کی مشترکہ جنگ آٹھویں روز میں داخل ہوچکی ہے ۔ ایرانی دارالحکومت تہران کے آزادی ٹاور کے قریب بمباری سے متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں ۔ مہرآباد ہوائی اڈے کوبھی نشانہ بنایا گیا۔ دیگرشہروں پرمیزائل اورفضائی حملےکیے گئے ۔ حملوں میں شہید ایرانیوں کی تعداد1332 تک پہنچ گئی ہے ۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی دارالحکومت کے آزادی ٹاور کے قریب بمباری سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ دھوئیں کے بادل میلوں دور سے دکھائی دیئے۔۔ مہرآباد ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔۔ تہران کے مغربی حصے میں دھماکے کی آواز سنی گئی ۔دیگرشہروں میں بھی متعدد عمارتوں پر بم برسائےگئے۔
دوسری طرف ایران نے اسرائیل پرمزید درجنوں میزائل داغ دیے ۔ صیہونی دارلحکومت تل ابیب ، وسطی اورجنوبی اسرائیل میں متعدد عمارتیں صفحہ ہستی سے مٹادیں۔ امات ڈیوڈ ہوائی اڈہ بھی نشانے پرلے لیا۔ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کےوسط میں ایرانی میزائلوں نے تباہی مچادی۔۔ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ایرانی حملے کے بعد عراق میں امریکی کمپنی کے بی آر کے ہیڈ کوارٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔ عراقی شہر اربیل میں امریکیوں کے ممکنہ زیر استعمال ہوٹل پربھی حملہ کیا گیا ۔ ایران نے سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ایئربیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ۔ سعودی عرب کا شیبہ آئل فیلڈ کی جانب آنےوالے چھ ڈرون تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔۔


