کراچی: ایران اسرائیل اورامریکا جنگ کے اثرات سونے اور چاندی کی قیمتوں پر مرتب ہورہے ہیں ۔ عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا تیرہ ہزار تین سو روپے مہنگا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 13 پزار300 روپے مہنگا ہوکر5 لاکھ 63 ہزار862 روپے کی سطح پرآگیا جبکہ دس گرام سونا 11 ہزار 402 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے کا ہوگیا ۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 133 ڈالر مہنگا ہوکر 5 ہزار 411 ڈالر فی اونس کی سطح پر جا پہنچا ۔ دوسری جانب چاندی بھی مہنگی ہوگی ۔ اس کی فی تولہ قیمت 188 روپے کے اضافے سے ایک ہزار 50 روپے رہی ۔


