loader image

Latest News & Article

Post: پاکستان اسٹاک مارکیٹ: تاریخ کی بدترین مندی، 17 کھرب ، 44 ارب روپے ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: تاریخ کی بدترین مندی، 17 کھرب ، 44 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی: ایران امریکا اسرائیل جنگ اورخلیجی ممالک پرحملوں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو تاریخ کی بدترین مندی سے دوچار کردیا ۔ ایک گھنٹے تک کاروبار بھی معطل رہا ۔ مارکیٹ سولہ ہزار پوائنٹس سے زائد کے گھاٹے میں بند ہوئی ۔ سرمایہ کاروں کے 1 ہزار744 ارب روپے ڈوب گئے ۔

کاروباری روزکے آغاز کے چند منٹوں میں ہی مارکیٹ پندرہ ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کریش کرگئی ۔ کاروبار میں تقریباً نو فیصد کی کمی پر ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل کردی گئی ۔

کاروباردوبارہ شروع ہوا تو ابتدا میں ریکوری دیکھی گئی ۔ لیکن بعد میں پھر مندی کا غلبہ ہوگیا ۔ کاروبار کے اختتام پر پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس سترہ نفسیاتی حدیں کھوکر16 ہزار89 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 972 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ کاروبار میں مجموعی طورپر9 اعشاریہ پانچ سات فیصد کی تنزلی ہوئی ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہےاسرائیل اور امریکا کے ایران پرحملوں اورآبنائے ہرمزکی بندش کے باعث عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں اضافے اورممکنہ علاقائی جنگ کے خدشات نے مقامی سرمایہ کاروں کو پینک سیلنگ پر مجبور کردیا ہے ۔ فروخت کے اسی دباؤ کے زیراثرآنےکی وجہ سے مارکیٹ گراوٹ کا شکار ہوئی ہے ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn