دبئی: مشرق وسطی میں جنگ اورایران کی جانب سے آبنائے ہرمزکی بندش کے بعد تیل کی ترسیل رک گئی ۔ عالمی اقتصادی منڈیوں میں غیر یقنیی کی صورت حال پیدا ہوگئی ۔ امریکا میں بھی مارکیٹ کھلنے سے پہلے ہونے والی فیوچر ٹریڈنگ میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ ایشائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی شدید مندی کا رجحان ہےبھارت کی اسٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئیں ۔
خام تیل کی قیمت10فیصد اضافے کے بعد80ڈالرفی بیرل ہوگئی ایشیا میں برینٹ خام تیل اورامریکی خام تیل کی قیمت میں7 فیصد اورلندن برینٹ کی قیمت میں4فیصد اضافہ ہوا ہے،ادھر سونا بھی پانچ ہزار372 ڈالرفی اونس مہنگا ہوگیا ۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کا اعتماد اٹھ گیا ۔ ایشیا، امارات اور یورپ میں مارکیٹیں غیر یقنیی کا شکار ہیں۔ دبئی اورابوظبی کی اسٹاک مارکیٹیں دوروز کےلیے بند کردی گئیں ۔
بھارتی اسٹاک ایکس چینج بھی کریش کر گئی جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2 فیصد گر گئی۔ امریکا میں بھی مارکیٹ کھلنے سے پہلے ہونے والی فیوچر ٹریڈنگ میں نمایاں کمی دیکھی گئی ۔ عالمی اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مشرق وسطی میں حالات جلد ٹھیک نہ ہوئے تو تیل کی کی قیمتیں سو ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہیں۔


