نیویارک: انسانیت کے قاتل بھارت اوراسرائیل کے دہشت گردانہ مکروہ کردارنےخطہ کو ایک بارپھرجنگ کی ہول ناکی میں دھکیل دیا ۔ ایران پر حملے کے تناظرمیں بھارت میں اپوزیشن جماعتوں نے مودی کے گزشتہ ہفتے اسرائیلی دورے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔
عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق بھارتی اپوزیشن کا کہنا تھا کہ مودی کے دورے نے ایران پرفضائی حملوں کی تائید کا تاثردے کرخطہ میں بحران کو جنم دیا ۔ ترجمان کانگریس بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران پر حملوں پرمودی کا ردِعمل بھارت کی اقداراورمفادات سے غداری ہے ۔ بلومبرگ نے رپورٹ میں مزید لکھا ایران میں بڑھتا ہوا بحران بھارتی معیشت کیلئےغیریقینی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔ بھارت کو تیل کی قیمتوں اور تجارتی خسارے میں بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
عالمی ماہرین کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم کی اسرائیل کی تائید ثابت کرتی ہے کہ بھارت کسی ملک کے ساتھ مخلص نہیں ۔ مودی کا دوغلا رویہ اسرائیلی خوش فہمی کو بھی جلد ہی بھیانک حقیقت کا منہ دکھا دے گا ۔


