امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوابی ردعمل کی صورت میں سخت نتائج کی دھمکی دے دی ۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پرجاری بیان میں ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی جوابی کارروائی سے باز رہے۔
ٹرمپ نے لکھا کہ ’’ایران نے ابھی کہا ہے کہ وہ آج بہت سخت حملہ کرے گا، اس سے بھی زیادہ سخت جتنا اس پر پہلے کبھی نہیں کیا گیا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بہتر ہوگا ایران ایسا نہ کرے لیکن اگر انہوں نے ایسا کیا تو ہم ایسی طاقت سے جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی ۔
اس سے قبل امریکی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پرحملے کے بعد سفارتکاری کہیں زیادہ آسان ہو گئی ہے۔ امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے،ایران پرحملے کے بعد سفارت کاری کہیں زیادہ آسان ہوگئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ظاہر ہے اب یہ ایک دن پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہے کیونکہ انہیں بری طرح مار پڑ رہی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا ایران کا ردعمل ہماری توقع سے کم رہا ہے، ہم نے سوچا تھا کہ یہ اس سے دوگنا ہوگا۔


