loader image

Latest News & Article

Post: بلاول بھٹو زرداری کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

بلاول بھٹو زرداری کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کو خطے میں قیامِ امن کے حوالے سے تشویش ناک قرار دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لئے اسرائیل نے ایران پر بزدلانہ حملہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی پر عالمی برادری نوٹس لے۔ انہوں نے  زور دیا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم ایران پر اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ 


Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn