کراچی: سونے اورچاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت یک دم 10ہزارروپے کے اضافے سے5 لاکھ 50ہزار562 روپے کی سطح پرآگئی ہے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 8ہزار 574روپے کے اضافے سے 4لاکھ 72ہزار 018روپے کی سطح پرآگئی ہے۔
اسی طرح بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 3ڈالر 88 سینٹس کے اضافے سے 93ڈالر 78سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 388روپے کے اضافے سے 9ہزار 862روپے اورفی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 333روپے کے اضافے سے 8ہزار 455روپے کی سطح پر آگئی۔


