loader image

Latest News & Article

Post: امریکا اسرائیل کے ایران پرحملے،آیت اللہ خامنہ ای اور صدرپزشکیان محفوظ

امریکا اسرائیل کے ایران پرحملے،آیت اللہ خامنہ ای اور صدرپزشکیان محفوظ


امریکا نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف حملے کو ایپک فیوری EPIC FURY کا نام دیا ہے ۔ حملوں کی پہلی لہر میں ایرانی دارالحکومت تہران ، کرمان شاہ ، اصفہان، مذہبی شہر قم، اورکرج میں سمندراور فضا سے میزائل برسائے گئے ۔

ایران کی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے دارالحکومت تہران میں حکومتی ہیڈ کوارٹرز، صدارتی محل اورسپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ تاہم ایرانی صدر مسعود پزشکیان محفوظ ہیں جبکہ بین الاقوامی خبررساں ادارے نے ایرانی اہلکاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے وقت سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای تہران میں موجود نہیں تھے، بلکہ انہیں پہلے ہی کسی انتہائی خفیہ اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ حملوں کے بعد تہران کے کچھ حصوں میں موبائل فون لائنزمنقطع ہوگئی ہیں اورانٹرنیٹ کی رفتار میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کررہ گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایران پر حملے میں اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تہران میں کیے گئے ۔ اسرائیلی میڈیا نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ امریکا اسرائیل نے ایران کے سیکیورٹی اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اسرائیلی فورسز کی جانب سے فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی کہ کون سے ایرانی رہنما نشانہ بنے ہیں ۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق ایران پر اس بڑے حملے کی تاریخ اور منصوبے کا فیصلہ کئی ہفتے قبل ہی کر لیا گیا تھا۔


Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn