loader image

Latest News & Article

Post: ایران کی میزائل انڈسٹری اوربحریہ تباہ کرینگے، پاسداران ہتھیار ڈال دیں، ٹرمپ کی دھمکی

ایران کی میزائل انڈسٹری اوربحریہ تباہ کرینگے، پاسداران ہتھیار ڈال دیں، ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن : امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کےخلاف بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ویڈیوبیان میں کہا کہ ہمارا مقصد ایرانی حکومت سے آنے والے خطرات کو ختم کرکے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کچھ دیر پہلے امریکی فوج نے ایران کےخلاف بڑا فوجی آپریشن شروع کردیا ہے،ایران جوہری ہتھیارنہیں رکھ سکتا،ہم ایران کے میزائل نظام اور میزائل انڈسٹری تباہ کردیں گے، ہم ایران کی بحریہ کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا یقینی بنائیں گے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے،امریکا نے خطے میں امریکی اہلکاروں کے لیے خطرے کو کم کرنے کے لیے ہر ممکنہ قدم اٹھایا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مکمل استثنیٰ کےساتھ اچھا سلوک ہوگا، یا آپ کو یقینی موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکا اور اسرائیل فضا اور سمندر سے ایران پر حملے کررہے ہیں ۔ دارالحکومت تہران، اصفہان، تبریز، قم ، کرمان شاہ اور کرج میں حملے کیے گئے۔ حملوں کے بعد  ایران نے اپنی فضائی حدود کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔۔




Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn