loader image

Latest News & Article

Post: فیصلہ کن گول کے بعد لیونل میسی کو مداحوں نے میدان میں گھیر لیا

فیصلہ کن گول کے بعد لیونل میسی کو مداحوں نے میدان میں گھیر لیا

فٹبال اسٹار لیونل میسی نے پورٹو ریکو میں کھیلے گئے پری سیزن نمائشی میچ میں فیصلہ کن گول کرکے انٹر میامی کو ایکواڈور کی ٹیم انڈیپنڈینٹے ڈیل ویلے کے خلاف 2-1 سے فتح دلائی، جہاں انہوں نے 69ویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول اسکور کیا۔ تاہم میچ کے اختتام پر صورتحال اس وقت حیران کن ہوگئی جب بایامون کے خوان رامون لوبریل اسٹیڈیم میں کئی مداح سیکیورٹی توڑ کر میدان میں داخل ہوگئے اور میسی کی جانب دوڑ پڑے، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn