پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی 27 چوکیوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جبکہ مزید 9 چوکیوں پر قبضہ حاصل کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران پاکستانی فوج نے اپنے اعلیٰ تربیت یافتہ اہلکاروں اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس سے طالبان کے دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ آپریشن افغان سرحد پر پیش آنے والی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں کیا گیا، جس میں پاکستانی فورسز نے دشمن کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فوجی اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری تباہی سے بچنے کی کوشش کی۔


