loader image

Latest News & Article

Post: پاک فوج کا بھرپور جواب، آپریشن غضبُ لِلحق میں 133 طالبان ہلاک، متعدد فوجی تنصیبات تباہ

پاک فوج کا بھرپور جواب، آپریشن غضبُ لِلحق میں 133 طالبان ہلاک، متعدد فوجی تنصیبات تباہ

پاکستان نے افغان طالبان حکومت کی جانب سے پاک۔افغان سرحد پر مبینہ بلااشتعال جارحیت کے جواب میں بھرپور اور جامع کارروائی کرتے ہوئے آپریشن غضبُ لِلحق شروع کیا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق 133 طالبان جنگجو ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے 27 افغان چوکیوں کو تباہ اور 9 پر قبضہ کرلیا، اس دوران 80 سے زائد ٹینک، توپیں اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے توپخانے اور کواڈ کاپٹرز کے ذریعے مؤثر کارروائیاں کیں جبکہ پاک فضائیہ نے قندھار، کابل اور پکتیا میں فضائی حملے کر کے طالبان کی فوجی تنصیبات، دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، اسلحہ ڈپو اور لاجسٹک بیس سمیت متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران دو پاکستانی فوجی شہید اور تین زخمی ہوئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا صبر ختم ہوچکا ہے اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے سخت نتائج کی وارننگ دی۔ دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔


Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn