امریکہ نے کہا ہے کہ اسے ایسے شواہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران حالیہ حملوں کے بعد اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امریکی حکام کے مطابق یہ بیان جنیوا میں متوقع جوہری مذاکرات سے قبل سامنے آیا ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔


