loader image

Latest News & Article

Post: بل گیٹس نے جیفری ایپسٹین سے روابط پر اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرلی، فاؤنڈیشن کا بیان

بل گیٹس نے جیفری ایپسٹین سے روابط پر اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرلی، فاؤنڈیشن کا بیان

بل گیٹس نے مرحوم سرمایہ کار اور سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے گیٹس فاؤنڈیشن کے ملازمین سے ٹاؤن ہال اجلاس میں معذرت کرلی۔ فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق گیٹس نے واضح کیا کہ ایپسٹین سے ملاقاتیں کرنا ایک بڑی غلطی تھی اور اس کے باعث دیگر افراد کو پیش آنے والی مشکلات پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ امریکی محکمہ انصاف کی دستاویزات میں دونوں کے درمیان متعدد ملاقاتوں کا ذکر سامنے آیا ہے، تاہم گیٹس کا کہنا ہے کہ یہ روابط صرف فلاحی منصوبوں تک محدود تھے اور انہوں نے کسی غیرقانونی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں گیٹس نے کھل کر سوالات کے جواب دیے اور اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کی، جبکہ فاؤنڈیشن نے دوبارہ واضح کیا کہ اس کا ایپسٹین سے کوئی مالی یا ادارہ جاتی تعلق نہیں تھا۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn