loader image

Latest News & Article

Post: اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے کا جواز پیش کردیا

اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے کا جواز پیش کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دنیا کے سب سے بڑے دہشت گردی کے سرپرست کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے ایران پر عسکریت پسند گروہوں کی حمایت، میزائل اور جوہری پروگرام کو خطے اور امریکا کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تہران دوبارہ جوہری صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن توانائی کے مقاصد کیلئے ہے۔ خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ امن کو ترجیح دیتے ہیں لیکن امریکا کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث ممکنہ کشیدگی پر عالمی توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn