وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے فائرفائٹنگ اورایمرجنسی رسپانس نظام کو جدید بنانےاورنیا ابتدائی انتباہی عوام الرٹ سسٹم (EARLY WARNING PUBLIC ALERT SYSTEM)متعارف کرانے کے لیے33.7 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دے دی ۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس منظور ہونے والے اس بجٹ سے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اورسندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس1122 کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا ۔ کابینہ نے حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) انتظام کے تحت خصوصی آلات اور گاڑیاں حاصل کرنے کے لیے چینی قونصل خانے سے رابطہ کرنے کی منظوری دی ۔ خریداری میں 100 فائرٹینڈرز، 35 واٹرباؤزرز، خصوصی اسنارکلز اور50 آل ٹیرین فائروہیکلزشامل ہیں ۔ جدید فائرفائٹنگ کے تحت آٹھ فائرفائٹنگ ڈرونز، 12 ملٹی پرپزڈرونز اورنیا ابتدائی انتباہی عوامی الرٹ سسٹم حاصل کیا جائے گا۔
منصوبے کی مجموعی لاگت 33.7 ارب روپے ہے، جو تین مالی سالوں میں آلات،انفراسٹرکچر اورافرادی قوت پرخرچ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر داخلہ اوروزیربلدیات پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تاکہ سندھ کی ریسکیو سروسز کی تنظیمِ نو کر کے ایمرجنسی حالات میں مربوط اور تیزردعمل یقینی بنایا جا سکے۔


