loader image

Latest News & Article

Post: کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی کمیٹی میں محسن نقوی کی شمولیت نامنظور

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی کمیٹی میں محسن نقوی کی شمولیت نامنظور

محسن نقوی کی کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی کمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز پیپلز پارٹی نے مسترد کردی ۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو پارٹی نے واضح کردیا ہے کہ شہر کے منصوبے شہری اورصوبائی حکومت ہی دیکھے گی ۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پروفاق صوبے کے درمیان تنازعات کو نمٹانے اوران میں تیزی کے لیے وفاقی وزیرداخلہ اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو ترقیاتی منصوبوں کی کمیٹی میں شامل کرنے کی تجویزدی گئی تھی لیکن پیپلز پارٹی کی جانب سے اس تجویز کو سختی سے رد کردیا گیا ۔ اس ضمن میں صدر مملکت کو بھی آگاہ کردیا گیا کہ صوبائی اور بلدیاتی حکومت ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرے گی تاہم محسن نقوی چاہیں تو وہ کراچی میں جاری ایف ڈبلیو او کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے سکتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے بااثر حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبائی خودمختیاری اورشہری حکومت کے معاملے پر مشترکہ کا دوستوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn