کراچی میں ایک ہی روز میں کتے کے کاٹنے سے متاثرہ بچی اوربزرگ انتقال کرگئے۔ کراچی میں ریبیز سے اب تک پانچ افراد دو لڑکیوں سمیت پانچ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ ان میں سے دو کا تعلق کراچی ، ایک کا سانگھڑ ، ایک میر پورخاص جبکہ ایک کا تعلق بلوچستان ہے ۔
کراچی کے انڈس اسپتال کورنگی میں میرپورخاص سے لائی گئی دس سالہ لڑکی کا انتقال ہوا ۔ متاثرہ بچی کو دو ماہ پہلے کتے نے چہرے پر کاٹا تھا لیکن اس کا علاج نہیں کیا گیا ۔ تاہم جب بچی ریبیز میں مبتلا ہوگئی اور اس کی حالت بگڑی تو والدین نے اسے پیر کی رات انڈس اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔ دوسری ہلاکت کراچی کے جناح اسپتال میں ہوئی ۔ جہاں لیاری کے رہائشی ۔ پچھتر نعمت گل کتے کے کاٹنے سے ہونے والی مہلک بیماری کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔ انہیں تین ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا ۔ پیرکی صبح انہیں علاج کے لیے جناح اسپتال لایا گیا تھا لیکن تب تک ان میں ہائیڈرو فوبیا اور فوٹو فونیا کی علامات ظاہر ہوچکی تھیں ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بار ریبیز میں مبتلا ہونے کےبعد مریض کا بچنا ممکن نہیں ۔ اس لیے کتے کے کاٹنے کی صورت میں زخم کو فوری طور پر صابن سے بار بار دھویا جائے اور فوری طور پر اینٹی ریبیز ویکیسن لگائی جائے ۔ کراچی میں صرف جنوری کے مہینے میں کتے کے کاٹنے کی کیسز کی تین ہزار سے زائد ہے


