سندھ ریوینوبورڈ کی سالانہ آمدن پہلی بار3 سو ارب روپے سے تجاوزکرگئی ۔ گزشتہ مالی سال کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ایس آربی نے مجموعی طور پر تین کھرب سے زائد کی وصولیاں کیں ۔سندھ ریونیوبورڈ کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال -252024 کے مطابق پہلی بارسالانہ آمدن 300 ارب روپے کی حد عبورکرگئی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال ایس آربی کی مجموعی وصولیاں 306.6 ارب روپے تک پہنچ گئیں ۔ سیلزٹیکس آن سروسزکی مد میں 284.4 ارب روپے وصول کیے گئے۔جون 2025 میں ایک ماہ کی ریکارڈ وصولی 40.5 ارب روپے رہا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں آمدن میں 29.5 فیصد اضافہ ہوا ۔ ریوینو کے لحاظ سے پورٹس ، ایئرپورٹس اورٹرمینل آپریٹرزسرفہرست شعبہ رہا۔ دوسرے نمبر ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ رہا ۔ رپورٹ کے مطابق بینکنگ سیکٹر کی وصولیوں میں 27 فیصد، سافٹ ویئر و آئی ٹی کنسلٹنسی میں 49 فیصد ، گڈز ٹرانسپورٹیشن سیکٹرمیں 50 فیصد ، فنڈزواثاثہ مینجمنٹ میں 162 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ انشورنس اور فرنچائز سیکٹرز کی کارکردگی میں بہتری آئی ۔


