loader image

Latest News & Article

Post: پنجاب میں اسپتال گھر اور دوسرے شہر میت کی منتقلی مفت ہوگی

پنجاب میں اسپتال گھر اور دوسرے شہر میت کی منتقلی مفت ہوگی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پہلی مرتبہ اسپتال سے مفت میت منتقلی سروس شروع کرنے کی منظور دے دی ۔ انہوں نے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں اور ہرتحصیل میں سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لیے پلان طلب کرلیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر ن بریفنگ دی ۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق پنجاب کی ہر تحصیل میں اسپتال سے گھر میت لے جانے کیلئے کم از کم ایک وین میسر ہوگی ۔ مرحوم کے اہل خانہ 1122پرکال کر کے یا اسپتال کاؤنٹر سے مفت وین سروس لے سکیں گے ۔ میت منتقلی سروس کی اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ میت کو اسپتال سے دوسرے شہر لے جانے کی سہولت بھی مفت دی جائے گی ۔ اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو بھی ریگولرائزکرنے پراتفاق کیا گیا۔ پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے ریٹ بھی مقرر کرنے کی تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn