loader image

Latest News & Article

Post: نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں عوام کے خون سے ہولی، 50 افراد قتل

نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں عوام کے خون سے ہولی، 50 افراد قتل

افریقی ملک نائیجیریا میں دل دہلا دینے والا واقعہ ہوا ہے ۔ زمفارا ریاست میں مسلح افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے کم از کم پچاس افراد کو قتل کردیا جبکہ کئی خواتین اور بچوں کو اغوا کرلیا گیا ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست زمفارا میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے جمعرات کی شام دھاوا بولا ۔ عمارتوں کو آگ لگائی، گھروں کو لوٹا ۔ عوام جان بچاکر نکلے تو حملہ آوروں نے بے دریغ فائرنگ کی ۔ خبررساں ادارے کے مطابق دہشت گردوں بے گناہ عوام کے خون سے ہولی ۔ جمعہ کی صبح تین بجے تک کھیلی ۔

خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے دوران کئی خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کرلیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے گاؤں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا اور بڑی تعداد میں لوگوں کو یرغمال بنایا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد متاثرین کو قریبی شہر میدوگوری منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مقامی رکن اسمبلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ اغوا کیے گئے افراد کی درست تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔





Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn