سلیم خان کی طبیعت سے متعلق نئی اپڈیٹ، حالت مستحکم قرار
بالی ووڈ سپر اسٹار Salman Khan کے والد اور معروف اسکرین رائٹر Salim Khan کی طبیعت سے متعلق تازہ ترین اپڈیٹ سامنے آ گئی ہے۔ 90 سالہ سلیم خان کو 17 فروری کو طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر ممبئی کے Lilavati Hospital منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹوں کے بعد تصدیق کی کہ انہیں معمولی نوعیت کا برین ہیمرج ہوا تھا۔ اسپتال کے ڈاکٹر جلیل پارکر کے مطابق سلیم خان کی سرجری کی گئی ہے اور اس وقت انہیں احتیاطی تدابیر کے تحت وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب مستحکم ہے تاہم انہیں آئی سی یو میں کڑی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر پارکر نے واضح کیا کہ وینٹی لیٹر کا استعمال محض احتیاط کے طور پر کیا گیا اور ان کی حالت تشویشناک نہیں تھی۔ سلیم خان کو ان کے فیملی فزیشن ڈاکٹر سندیپ چوپڑا اسپتال لائے تھے، جہاں معائنے کے بعد انہیں آئی سی یو میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ خان فیملی کی جانب سے تاحال براہِ راست کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔