کرکٹرعماد وسیم کی دوسری شادی کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈرعماد وسیم کی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے 16 فروری کی شب عماد وسیم کے نکاح کی ویڈیوز شیئر کیں جس میں وہ انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ہمراہ کیک کاٹتے دکھائی دے رہے تھے ۔ بعد میں نائلہ راجہ اور عماد نے خود انسٹاگرام پیجزپرشادی کی تصدیق کی ۔ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں ۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی جو کہ میری زندگی کے سب سے مشکل ادوارمیں سے ایک تھا ۔ اس کے باوجود اس دوران مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں میرے بچوں کی صورت میں عطا ہوئیں جن سے میں بےانتہا محبت کرتا ہوں اوریہ محبت کبھی ختم نہیں ہوگی۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویرسےپتہ چلتا ہے کہ آل راؤنڈرکا نکاح 16 فروری بروز پیر کو ہوا۔ یاد رہے کہ آل راؤںڈرعماد وسیم نے 2019 میں ثانیہ اشفاق سے پہلی شادی کی تھی ۔ دونوں کے تین بچے ہیں ۔