سیشن کورٹ لاہور نے جوا ایپ کی تشہیر اور ترغیب دینے کے مقدمہ میں ٹک ٹاکررجب بٹ اورندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں چھہ مارچ تک توسیع کردی
جوا ایپ کی تشہیراورترغیب دینے پر این سی سی آئی اے میں درج مقدمہ میں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ اورندیم مبارک سیشن کورٹ لاہورمیں پیش ہوئے ۔۔ جہاں دونوں کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔ایڈیشنل سیشن جج منصوراحمد قریشی نے درخواستوں کی سماعت کی ۔ عدالت نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی حکام کو جلد ازجلد تفشیش مکمل کرنے کے ہدایت کرتے ہوئے رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں چھہ مارچ تک توسیع کردی ۔ اس سے قبل کراچی کے حیدری مارکیٹ تھانے میں درج شعائر اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے میں بھی رجب بٹ کو ریلیف دیا گیا ۔ مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے سیشن عدالت ضلع وسطی نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں تیس مارچ تک توسیع کردی تھی ۔


