loader image

Latest News & Article

Post: رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا وار، پٹرولیم مصنوعات مہنگی

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا وار، پٹرولیم مصنوعات مہنگی

حکومت نے رمضان المبارک سے قبل صارفین پرمہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں5روپے بڑھا دیے ہیں ۔

پٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت نے اوگرا کی تجاویز کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق اگلے15روزکےلیےہوگا۔

پٹرول کی فی لٹر قیمت میں5روپےکا اضافہ کردیا گیا،جس کے بعد پٹرول کی فی لٹرنئی قیمت 258 روپے17 پیسےہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 253 روپے 17 پیسے تھی۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 38 پیسے سے بڑھ کر 275 روپے 70 پیسے ہوگئی ہے۔


Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn