قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچے، اسی لیے پیٹرول کی قیمت میں آج بڑا ریلیف دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام آج دنیا میں عزت و وقار کے ساتھ لیا جا رہا ہے اور ملک کی بین الاقوامی حیثیت میں بہتری آئی ہے۔
وزیراعظم نے عالمی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث کچھ عرصہ قبل تیل کی قیمتیں بڑھی تھیں، تاہم اب حالات بہتر ہونے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کا مزید فائدہ بھی متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت عالمی رجحانات کے مطابق ہر ہفتے پیٹرولیم قیمتوں میں رد و بدل کر رہی ہے تاکہ اصل اثر عوام تک منتقل ہو سکے۔
وزیراعظم نے قومی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک کے مفاد میں ایک ساتھ کھڑی ہیں اور حالیہ معاملات میں سب نے کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ پیش رفت میں اہم کردار متعلقہ قومی قیادت اور اداروں کی سطح پر ادا کیا گیا ہے

