Latest News & Article

Post: خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آسمانی بجلی اور شدید بارشوں کے باعث کم از کم 9 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 مرد، 2 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔

شدید موسمی صورتحال کے باعث کئی علاقوں میں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 4 مکانات متاثر ہوئے، جن میں سے 3 کو جزوی نقصان جبکہ ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

متاثرہ واقعات ڈیرہ اسماعیل خان، اپر دیر، کوہاٹ اور اورکزئی کے اضلاع میں رپورٹ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے اور ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور خراب موسم کے دوران حساس سیاحتی مقامات پر جانے سے احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn