loader image

Latest News & Article

Post: پاکستان میں دہشتگردی ، فتنہ الخوارج کی مدد کیلئے افغانستان میں جبری چندہ مہم

پاکستان میں دہشتگردی ، فتنہ الخوارج کی مدد کیلئے افغانستان میں جبری چندہ مہم


کابل: افغانستان میں برسرِاقتدارطالبان رجیم کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کا گھناؤنا منصوبہ سامنے آگیا۔ افغان میڈیا ‘آماج نیوز’ کی رپورٹ کے مطابق، طالبان نے فتنہ الخوارج کو مضبوط کرنے کے لیے شمالی افغانستان میں بڑے پیمانے پرفنڈز جمع کرنے کی مہم تیزکردی ہے۔

آماج نیوز کے مطابق منظم طریقے سے فنڈز جمع کرنے کی یہ مذموم مہم اب گھر گھر تک پھیل چکی ہے، جہاں پہلے سے ہی نامساعد مالی حالات کا شکار مقامی باشندوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی قلیل آمدن سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کریں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان رجیم نے علاقائی مشران کو جبری رقم اکٹھی کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے۔ انکار کرنے والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔ یہ فنڈز براہِ راست پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں، اسلحے کی خریداری اور عسکری انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، جو پورے خطے کے امن کے لیے ایک مستقل چیلنج ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق افغانستان کو ملنے والی عالمی معاشی امداد کا بڑا حصہ خفیہ طورپردہشت گردوں کی پشت پناہی میں استعمال کیا جارہا ہے۔ افغان طالبان کا یہ دہرا معیار نہ صرف عالمی برادری کے ساتھ دھوکہ بلکہ پاکستان کی سالمیت پر بھی براہِ راست حملہ ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn