loader image

Latest News & Article

Post: شرائط ناقابل قبول، امریکا سے جنگ بندی ہوگی نہ کہیں کوئی مذاکرات ، ایران کا اعلان

شرائط ناقابل قبول، امریکا سے جنگ بندی ہوگی نہ کہیں کوئی مذاکرات ، ایران کا اعلان

تہران: ایران نے48گھنٹے کےلیے جنگ بندی کی امریکی تجویزکومسترد کرتے ہوئے واشگٹن کی شرئط کو ناقابل قبول قراردے دیا ہے ۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے طنزاً کہا رجیم چینج سے شروع ہونے والا معاملہ اب کوئی ہماراپائلٹ ڈھونڈ دو تک محدود ہوگیا ۔۔ کیا  یہ ہے امریکی کارکردگی؟

ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوروزہ جنگ بندی کی تجویزبدھ کے روز ایک تیسرے ملک کے ذریعے دی گئی تھی تہران نے امریکی پیشکش قبول کرنے سے انکارکردیا ہے ۔ امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کےمطابق ایرانی اعلیٰ حکام نےثالثوں کواپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبات قابل قبول نہیں۔ ایرانی حکام آئندہ دنوں کے دوران اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات کے لیے تیار نہیں۔ آبنائے ہرمزکی صورتحال پربھی شدیداختلافات برقرارہیں۔

امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی قیادت میں علاقائی ممالک کی کوششوں کا حالیہ دورختم ہوگیا۔ ایران امریکی حکام سےملنے کو تیار نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیے اورمصراب بھی اس حوالے پیش رفت کی کوشش کررہے ہیں اور مذاکرات کے لیے نئے مقامات دوحہ یا استنبول پرغورکیا جا رہا ہے۔ تعطل ختم کرنے کے لیے نئی تجاویز بھی زیرغور ہیں۔ سفارتی ذرائع کےمطابق ایران اورامریکاکےبیک ڈور رابطے تاحال جاری ہیں۔ پاکستان، مصر اور ترکیہ کشیدگی کم کرانے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn