اسلام آباد: وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی میں 80روپے کمی کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت 378روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کردیا۔قوم سے خطاب میں کہا ،موٹرسائیکل سواروں کو فی لٹر100روپے، گڈز ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک ماہ تک 100روپے، ٹرکوں کو70سے80ہزار اور بسوں کوایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ موٹرسائیکل سواروں کو فی لٹر100روپے، گڈز ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک ماہ تک 100روپے، ٹرکوں کو70سے80ہزار اور بسوں کوایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔ چھوٹے کسانوں کو 1500روپے فی ایکڑ سب سڈی دی جائے گی، ریل اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا
وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے خطاب میں کہاکہ جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے۔ خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہیں۔ مہنگائی نے دنیا کی طاقتورمعیشتوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔مشکل حالات میں کابینہ ارکان نے 2 ماہ کے بجائے 6 ماہ کی تنخواہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل خطے میں قیام امن کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں ۔وعدہ ہے کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام کی زندگی دوبارہ معمول پر نہیں آ جاتی


