کراچی: کمشنر کراچی ڈیری فارمرز کے دباؤکےسامنے گھٹنے ٹیک دیئے ۔ اپنے تعیناتی کے دو سال میں دودھ کی قیمت میں دوسری بار بیس روپے کا اضافہ کردیا ۔ نئے نوٹی فکیشن کے مطابق ۔ ڈیری فارمر کے لیے دودھ کی قیمت 215، ہول سیلرزکےلیے225 جبکہ صارفین کے لیے 240 روپے فی لٹر مقررکی گئی ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکار نے عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے۔ نئے اضافے کے بعد دودھ جیسی بنیادی ضرورت بھی غریبوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہے ۔
دودھ کی قیمتوں کو جواز بنا کر شہر میں دہی بھی مہنگا کردیا گیا ۔ نئے نوٹی فکیشن کے بعد مختلف علاقوں میں دہی کی قیمت تین سو چالیس سے بڑھ کر تین سو ساٹھ روپے فی کلو گرام کردی گئی ہے ۔ کیمرا مین شاکر سلیمان کے ساتھ ۔ ضیا قریشی جی این این کراچی ۔

