Latest News & Article

Post: ورلڈ ہاکی کپ کوالیفائر: فائنل میں پاکستان کوانگلینڈ سے شکست،

ورلڈ ہاکی کپ کوالیفائر: فائنل میں پاکستان کوانگلینڈ سے شکست،

اسماعیلہ: ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائرراؤنڈ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ فائنل تک رسائی کی بدولت پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے ۔

مصر کے شہراسماعیلہ میں ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرکا فائنل انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان ہوا، پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ دوسرے کوارٹر میں انگلینڈ نے گول کرکے برتری حاصل کی ، تیسرے کوارٹرمیں انگلینڈ کے سیموئل ہوپر نے لگاتاردوگول کرکے پوزیشن مضبوط کرلی۔

پاکستان کے رانا ولید نے گول کرکے خسارہ کم کیا تاہم آخری کوارٹر میں انگلینڈ نے چوتھا گول کرکے ٹائٹل جیت لیا۔

پاکستان کی ایونٹ میں دوسری پوزیشن رہی، پاکستان اس ایونٹ میں لگاتار چار میچ جیت کر پہلے ہی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، ورلڈ کپ رواں سال 14 اگست سے بیلجیم اور نیدرلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ اور پاکستان آٹھ برس بعد ہاکی کے ان عالمی مقابلوں کا حصہ بنے گا۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn