Latest News & Article

Post: امریکی صدرڈانلڈ ٹرمپ پرکراچی کی عدالت میں مقدمہ۔۔۔نیتن یاہواورمودی بھی نامزد

امریکی صدرڈانلڈ ٹرمپ پرکراچی کی عدالت میں مقدمہ۔۔۔نیتن یاہواورمودی بھی نامزد

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں غیر ملکی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں امریکی صدر، اسرائیلی وزیر اعظم اور بھارتی وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں Donald Trump، Benjamin Netanyahu اور Narendra Modi سمیت دیگر افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے پراسیکیوشن، ایس ایس پی کمپلین سیل کیماڑی اور ایس ایچ او ڈاکس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 5 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کئی برسوں سے ایرانی سپریم لیڈر Ali Khamenei اور لاکھوں ایرانی شہریوں کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسرائیل نے بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان میں افراتفری پیدا کی، جبکہ 16 اور 25 فروری کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے افغان طالبان کے سربراہ Hibatullah Akhundzada کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کیا۔

درخواست میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر 300 سے زائد حملے کر کے ایرانی سپریم لیڈر کو شہید کیا، جس سے درخواست گزار اور لاکھوں مسلمانوں کو ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پولیس نے مذکورہ غیر ملکی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایس ایچ او ڈاکس کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn