کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے تجزیہ نگاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی پر بیٹھ کر سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے انہیں بونے لگتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ’’جو تجزیہ نگار ٹی وی پر بیٹھ کر سندھ کی تقسیم کی بات کرتے ہیں، وہ مجھے بونے لگتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کے حوالے سے بات کرنے والوں کو سندھ کے عوام کے جذبات اور رائے کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔