سندھ کے وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جب تک آصف علی زرداری صدرِ پاکستان کے منصب پر فائز ہیں، سندھ کی تقسیم ممکن نہیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی وحدت اور جغرافیائی حیثیت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ کی تقسیم کا معاملہ قابلِ قبول نہیں اور موجودہ قیادت سندھ کے اتحاد اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

سندھ کے بلدیاتی نظام، گورننس اور صوبے کی ترقی سے متعلق امور پر بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبے کی بہتری کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کے مسائل کے حل، گورننس میں بہتری اور بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔